امتحانات

ittehadulmadaris

امتحانی نظم ونسق اور شرائط داخلہ

اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس منتظمہ اور امتحانی کمیٹی نے امتحانی طریقہ کار کے حوالے سے جن شرائط و ضوابط کی منظوری دی وہ درج ذیل ہیں۔

  1. امیدوار کیلئے اہل سنت والجماعت کے عقائد کا پابند ہونا ضروری ہے۔
  2. درجہ عالمیہ کے چھ پرچے ہوں گے جس کیلئے کسی دینی بورڈ سے درجہ عالیہ کی سند ہونا ضروری ہے۔
  3. درجہ عالیہ، خاصہ اور عامہ کیلئے کسی دینی بورڈ سے مطلوبہ تحتانی اسناد کا ہونا ضروری ہے۔ نیز ان مذکورہ درجات کے چھ چھ پرچے ہوں گے۔
  4. ہر درجہ میں داخلہ کیلئے چار عدد رنگین تصاویر اور شناختی کارڈ / ب فارم یا پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔ خواتین تصاویر سے مستثنیٰ ہیں۔
  5. امیدوار کو چاہئے کہ وہ اپنا داخلہ فارم صوبائی ناظم یا ادارے کے مہتمم کو مقررہ امتحانی تاریخ کے اندر اندر پہنچائیں۔
  6. درجہ حفظ کیلئے مکمل قرآن کا یاد ہونا ضروری ہے اور درجہ تجوید کیلئے جملہ قواعد تجوید سے آگاہی لازمی ہے۔
  7. امتحانی ہال میں وقت سے 15 منٹ پہلے طالب علم/طالبہ کا موجود ہونا ضروری ہے۔ لیٹ آنے پر ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  8. امتحانی ہال میں رولنمبر سلپ اور شناختی کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شناختی کارڈ یا رولنمبر سلپ نہ ہونے کی صورت میں ممتحن پرچہ منسوخ کرنے کا پابند ہے۔
  9. امتحانی ہال میں مقرر کردہ نشست پر بیٹھنا لازمی ہے۔
  10. امتحانی ہال میں موبائل کے داخلے پر سخت پابندی ہے۔ چیکینگ کے دوران موبائل پکڑے جانے کی صورت میں تمام پرچے منسوخ  اور قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے۔
  11. نگرانوں سے بدتمیزی یا بدکلامی ناقابل معافی جرم ہے۔ ادارہ ایسے طلباء پر تاحیات پابندی عائد کرسکتا ہے۔
  12. حاضری کے صفحے پر حاضری لگائے بغیر امتحانی ہال سے نہ نکلیں ورنہ غیر حاضر تصور ہوں گے۔
  13. جوابی کاپی ملنے پر پہلی صورت میں کوائف نامہ(نام ، رولنمبر، پرچے کا نام اور امتحانی سینٹر) پر کریں۔ کوائف نامہ خالی ہونے پر پرچہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
  14. نیلی اور کالی روشنائی کے علاوہ کسی اور رنگ کے قلم سے جوابی کاپی پر لکھنا نا قابل قبول ہے۔
  15. دوران امتحان نقل کا مواد پکڑے جانے کی صورت میں پرچہ کالعدم تصور ہوگا، خواہ وہ مواد موجودہ پرچے سے متعلق ہو یانہ ہو، نیز اس مواد سے استفادہ حاصل کیا گیا ہو یا نہ کیا گیاہو۔
  16. جوابی کاپی کو خراب کرنے یا صفحہ پھاڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ اضافی صفحات کو کاپی کے ساتھ منسلک کریں۔
  17. جوابی کاپی کو امتحان ہال سے باہر لے جانے کی صورت میں پرچہ کالعدم کیا جائے گا۔
  18. مقطوع اللحیہ /غیر شرعی وضع قطع  والے طلباء /طالبات کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔
  19. دوران امتحان استفادہ کے لیے قرآن مجید نہیں دیا جائے گا۔ ریاضی کے پرچے میں کیلکولیٹرکی اجازت نہیں ہے۔
linkedin facebook pinterest youtube rss twitter instagram facebook-blank rss-blank linkedin-blank pinterest youtube twitter instagram