تمام داخلے یکم ربیع الاول سے شروع ہیں۔ 30 ربیع الثانی تک عام فیس ہے۔
یکم جمادی الاول سے 15 جمادی الاول تک دو گنا فیس ہے۔
16 جمادی الاول سے 30 جمادی الاول تک تین گنا فیس ہے۔
اس کے بعد داخلہ بند ہے۔
اتحاد المدارس سے ملحق مدارس اپنے داخلے صوبائی دفاتر میں 30 ربیع الثانی سے پہلے جمع کروا دیں۔ مدارس کے داخلوں سے متعلق تفصیلی معلومات اور داخلہ فارم بذریعہ ڈاک مدارس میں ارسال کر دیے گئے ہیں۔ اگر آپ کے مدرسہ میں داخلہ فارم اور کوائف نامہ نہیں پہنچا تو فوراً مرکزی دفتر اتحاد المدارس یا صوبائی دفاتر سے رابطہ کریں۔
امیدوار کے لیے شناختی کارڈ، ب فارم یا پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے، اس کے بغیر داخلہ نہیں ہوسکتا۔ جن طلباء / طالبات کا شناختی کارڈ نہیں بنا ان کے داخلے کے لیے دفتر نادرا سے ب فارم لینا ضروری ہے
داخلہ فارم پر کرنے کے لیے چار تصویریں درکار ہیں۔
جس درجے کا امتحان دینا ہے اس سے پچھلے درجے کی سند۔ مثلاً عالمیہ کے داخلے کے لیے درجہ عالیہ کی سند ضروری ہے۔ مستند جامعات اور دیگر دینی تعلیمی بورڈز سے جاری کردہ اسناد قابل قبول ہیں۔
داخلہ فارم پر کر کے بذریعہ ڈاک صوبائی دفتر بھیجا جاسکتا ہے۔ صوبائی دفتر میں بذات خود بھی جمع کروایا جاسکتا ہے۔
فیس بذریعہ منی آرڈر، بینک اکاؤنٹ یا بذات خود دفتر میں جمع کروائی جاسکتی ہے ۔ منی آرڈر یا بینک اکاؤنٹ سے فیس جمع کروانے کی صورت میں رسید کی فوٹوکاپی یا سکرین شاٹ پرنٹ کر کے داخلہ فارم کے ساتھ بھیجیں۔