ایچ ای سی نے اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کی سند منظور کرلی

وفاقی وزات تعلیم پاکستان اور ایچ ای سی نے اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کو ایک دینی تعلیمی بورڈ کے طور پر منظور کر لیا۔

اتحاد المدارس العربیہ پاکستان 1982ء سے وجود میں ہے۔ یہ ایک دینی تعلیمی بورڈ ہے جو بلا تفریق مسالک دینی تعلیم حاصل کرنے والے قابل طلباء کو اسناد جار کر رہا ہے۔

اتحاد المدارس العربیہ پاکستان سے اب تک فارغ التحصیل طلباء کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے، جو اس وقت ملک کے کونے کونے تک پھیلے ہوئے ہیں۔

اتحاد المدارس العربیہ کی جاری کردہ سند پر علماء مختلف سرکاری محکوموں میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، اسی سند پر کچھ علماء ممبر اسمبلی بھی بنے، اور جب ان حضرات کی اسناد کو نااہل قرار دینے کے لیے چیلنج کیا گیا تو عدالت نے ان کو اہل اور مستند ڈگری کا حامل قرار دیا۔

یہی وجہ ہے کہ 10 فروری 2021 کو وزارت تعلیم نے اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کو ایک دینی تعلیمی بورڈ کے طور پر منظور کیا اور ساتھ ہی ایچ ای سی نے اس کی اسناد پر معادلہ سند جاری کرنے کی بھی تصدیق کی۔

ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے: یہاں کلک کریں

ایچ ای سی کا نیا نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے: یہاں کلک کریں

linkedin facebook pinterest youtube rss twitter instagram facebook-blank rss-blank linkedin-blank pinterest youtube twitter instagram