ایک عرصہ دراز سے مدارس کی رجسٹریشن بند تھی، لیکن اتحاد المدارس العربیہ کے وزارت تعلیم سے بلاواسطہ الحاق سے وہ تمام مدارس جو اتحاد المدارس العربیہ سے منسلک ہیں ان کو بھی رجسٹریشن دی جارہی ہے۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جو مدارس کے انفرادی تشخص کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔
جو مدارس رجسٹریشن حاصل کر رہے ہیں وہ بلاواسطہ وزارت تعلیم سے ملحق ہوں گے۔ اور وزارت تعلیم ان کو رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا، جو ان مدارس کے اڈریس پر بھیجا جائے گا۔
رجسٹریشن کے لیے اتحاد المدارس العربیہ کے مرکزی دفتر رابطہ کریں اور فارم پر کر کے وہیں جمع کروائیں۔ اتحاد المدارس العربیہ مدارس دینیہ کو خود مختار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔